ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی انتخابات میں سماج وادی پارٹی ،کانگریس ایک دوسرے کی بیساکھی:کرشنا راج 

یوپی انتخابات میں سماج وادی پارٹی ،کانگریس ایک دوسرے کی بیساکھی:کرشنا راج 

Mon, 13 Feb 2017 10:39:48  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،12؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہبودی برائے خواتین واطفال کی مرکزی وزیر مملکت کرشنا راج نے بی جے پی کے اتر پردیش میں اگلی حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کا ریاستی اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا، کیونکہ جب کوئی کمزور ہوتا ہے تبھی سہارا لیتا ہے اور پھر یہاں تو دو بے سہارا ایک دوسرے کی بیساکھی بنے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اترپردیش میں اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے اور اگلی حکومت بھی بنانے جا رہی ہے۔یوپی میں انتخابات سے ٹھیک پہلے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے لیے بھلے ہی امید بڑھادی ہو، لیکن شاہ جہاں پور سے ممبر پارلیمنٹ کرشنا راج کو لگتا ہے کہ بی جے پی کی ریاست میں بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر دونوں پارٹیوں کے درمیان ہوا یہ اتحاد کمزور ہے۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی سہارا لیتا ہے تو مان لیا جاتا ہے کہ وہ کمزور ہے،یوپی انتخابات میں بھی دو بے سہارا (کانگریس ، سماج وادی پارٹی)ایک دوسرے کی بیساکھی بن گئے ہیں، جب کوئی ہار مان لیتا ہے، مایوسی میں ہوتا ہے تو ایسے راستے تلاش کرتا ہے۔مرکزی وزیر کا ماننا ہے کہ نوٹ بند ی کو اپوزیشن ایشو بنانے کی کوشش کر رہا ہے ،جبکہ عوام پر اس کا مثبت اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بند ی سے عوام میں جوش ہے،اپوزیشن نے نوٹ بند ی کو ایشو بنانے کی کوشش کی ،لیکن عوام کی طرف سے اس کی حمایت کو دیکھ کر صاف ہے کہ یہ عوام کے لیے فائدہ مند قدم ہے۔کرشنا راج نے کہاکہ پریشان وہ لوگ ہیں جنہوں نے 60سالوں سے بلیک منی جمع کی تھی ، لیکن وزیر اعظم کے اس قدم سے ایک جھٹکے میں اس کا صفایا ہو گیا ۔وزیر اعظم نے بلیک منی پر لگام لگانے کے لیے نوٹ بند ی کا فیصلہ کیا تو سیاسی شفافیت کے تحت سیاسی چندے میں شفافیت کی مہم چھیڑی۔


Share: